نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بنک فنانس پر مارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی گئی

سبسڈی کے تحت پانچ مرلہ مکانات کی تعمیر کے لیے بنک قرض پر مارک اپ کی شرح پہلے پانچ سال کے لیے پانچ فیصد جبکہ اگلے پانچ سال کے لیے سات فیصد ہوگی، دس مرلہ مکانات کے لیے مارک اپ کی شرح پہلے پانچ سال سات فیصد اور اگلے پانچ سال نو فیصد ہوگی۔

1064

اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے مکانات کی تعمیر کے لیے بنک قرضوں پر مارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی۔

اس سبسڈی کی منظوری نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی تجاویز کے مطابق دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وبا کے باعث پی آئی اے کو 15 ملین فی گھنٹہ نقصان، رپورٹ

کورونا سے بے حال معیشت کی بحالی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دس جولائی کو تعمیراتی شعبے کے لیے ایک مراعاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے لیے بنک فنانس پر مارک اپ پر دی جانی والی سبسڈی کی مدت دس سال ہوگی۔

اس سبسڈی کے تحت پانچ مرلہ مکانوں کی تعمیر کے لیے بنکوں سے لیے جانے والے قرض پر پہلے پانچ سال تک مارک اپ کی شرح پانچ فیصد جبکہ اگلے پانچ سال سات فیصد ہوگی۔

اسی طرح دس مرلے کے گھروں کی تعمیرکے لیے قرض پر مارک اپ کی شرح پہلے پانچ سال کے لیے سات فیصد جبکہ اگلے پانچ سال کے لیے نو فیصد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کو منظوری مل گئی

یہ سبسڈی پانچ مرلہ مکانوں کی تعمیر کے لیے بنکوں سے لیے جانے والے 35 لاکھ روپے اور دس مرلہ مکانوں کی تعمیر کے لیے  ساٹھ لاکھ روپے تک کے قرضوں پر دی جائے گی۔

حکومت نے مکانات کی تعمیر کے لیے دیے جانے والوں قرضوں کی سکیم کے تحت  دس سالوں کے لیے  33 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 4.77 ارب روپے رواں سال کے مارک اپ کی ادائیگیوں کے لیے رکھے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here