رواں برس موبائل فونز کی درآمد میں 81 فیصد اضافہ، مالی حجم 1 ارب 37کروڑڈالر

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2020 میں پاکستان نے 1.37 ارب ڈالر جبکہ گزشتہ برس 755.548 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے

639

اسلام آباد : مالی سال 2019-20 میں پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 81.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2020 میں پاکستان نے 1.37 ارب ڈالر جبکہ گزشتہ برس 755.548 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے۔

تفصیلات کے مطابق جون 2020 میں 231.303 ملین ڈالرجبکہ گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 57.736 ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم ایک دن درآمدات کو سنگاپور اور کوریا کے لیول تک لے جائیں گے‘ عبدالرزاق داؤد

پاکستان موبائل کنیکٹیوٹی کے اعتبار سری لنکا اور نیپال سے بھی پیچھے

واضح رہے کہ مالی سال 2020 میں ملک کے مالی خسارے میں 27.12 فیصد کمی ہوئی ۔

جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اس عرصے میں برآمدات میں6.81 فیصد جبکہ درآمدات میں 18.61 کمی ہوئی۔

مالی سال  2019 میں برآمدات کا حجم  22 ارب 95 کروڑ 80 لاکھ  تھا جو کہ  2020 میں کم ہوکر 21 ارب 39 کروڑ  چالیس لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اسی طرح ملک کی درآمدات 2019  میں 54ارب  76 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر مالیت کی تھیں جنکا حجم 2020 میں کم ہوکر 44 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here