سی ایس پی کے بجائے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر کو ٹڈاپ کا سیکرٹری لگانے کا مطالبہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مطالبہ درست نہیں کیوں کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسران کو تجارتی معاملات کی سمجھ بوجھ ہوتی ہے نہ تجربہ

560

اسلام آباد : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے درخواست کی ہے کہ  سیکرٹری ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے عہدے پر کسی سی ایس پی آفیسر کے بجائے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر کو تعینات کیا جائے۔

پرافٹ اردوکو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق کامرس ڈویژن نے اس سلسلے میں ناصر ہاشمانی کا نام تجویز کیا ہے جو کہ  ان دنوں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز میں وزیراعلی سندھ کی انسپیکشن، انکوائری اور عمل درآمد کروانے والی ٹیم کے چیئرمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

رواں برس موبائل فونز کی درآمد میں 81 فیصد اضافہ، مالی حجم 1 ارب 37کروڑڈالر

ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احسن علی منگی کو سیکرٹری ٹڈاپ کے عہدے پر تعیانت کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

 رواں سال ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 163 روپے کا رہے گا، اگلے برس قدر مزید کم ہوگی 

تاہم ماہرین کا پرافٹ اردو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تجارت سے متعلقہ ادارے میں اسی شعبےسے تعلق رکھنے والے افسران ہونے چاہیے نہ کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسران کیونکہ ان کوتجارتی معاملات سنبھالنے کا کوئی تجربہ ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی سمجھ بوجھ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here