ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بات چیت جاری ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

583

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، تاہم یہ فیصلہ فارماسیوٹیکلز کمپنیوں سے بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ “وزارتِ صحت کے نوٹی فکیشن کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا”۔ مشیرِ صحت نے کہا کہ بجٹ کے بعد ہر سال ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس معاملے میں فارماسیوٹیکلز کمپنیوں سے بات چیت کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے بہتر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں وبا سے اموات کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مالی سال 2019-20ء: کورونا کے باوجود ادویات کی درآمدات میں 12 فیصد کمی

حکومت کی سی پیک کے لیے آٹھ نئے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیشکش

حکومت نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس میں اضافہ مؤخر کردیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی خوش آئند بات ہے، لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنا چاہیے، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

اس سے قبل، یہ بات منظرِ عام پر آئی تھی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ایک جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کہا گیا کہ ڈریپ نے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو زندگی بچانے والی ڈرگز کی سات فیصد اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کو مدِنظررکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

قبل ازیں، جنوری میں وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، ادویات کی قیمتوں میں کمی وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here