یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 12.67 فیصد اضافہ

527

اسلام آباد: یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء میں یورپی یونین میں شامل ممالک جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی، یونان، سویڈن، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے 686.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان ارسال کیا۔

یہ شرح پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 12.67 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 609.03 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

مالی سال 2018-19 کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 7.45 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

جون 2020ء میں بھی یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا، جون 2020ء میں یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 112.96 ملین ڈالر کا زر مبادلہ پاکستان بھیجا، گزشتہ سال جون میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 52.50 ملین ڈالر کا زر مبادلہ بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 6.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here