ٹریکنگ کمپنی ٹی پی ایل ٹریکر آئی پی او کے ذریعے 1.38 ارب روپے اکٹھے کرے گی

911

کراچی: ٹریکنگ سروس کمپنی ٹی پی ایل ٹریکر انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے ذریعے رواں ماہ کے اختتام پر شئیرز کی فروخت کنڈکٹ کرے گی، یہ 2020 کی دوسری آئی پی او ہو گی۔

کمپنی کی جانب سے معاہدے کی تاریخ 22 اور 23 جولائی رکھی گئی ہے۔ مذکورہ کمپنی آئی پی او کے ذریعے 1.38 ارب روپے اکٹھے کرے گی۔

پاکستان کی سب سے بڑی وہیکل اور کارگو ٹریکنگ سروس ٹی پی ایل ٹریکنگ مجموعی طور پر 115.7 ملین یا 49 فیصد کے شئیرز کی پیشکش کرے گی، آئی پی او کے تحت فی شئیر 12 روپے قیمت ہے۔

معاہدے کے لیے حبیب بینک کارپوریٹر ایڈوائزر جبکہ عارف حبیب لمیٹڈ ٹرانزیکشن کے لیے کنسلٹنٹ ہے۔

آئی پی او کے ذریعے کمپنی پبلک کو شئیرز فروخت کرنے کے لیے بدلے میں سرمایہ دے جو شئیرہولڈرز استعمال کر سکے گے، یہ عام طور پر کاروبار کے پھیلاؤ یا آپریشنل مقاصد کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز خریدنے کو تیار

1.38 ارب روپے کے متوقع شئیرز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

پہلے، کمپنی افغانستان سے گزرنے والے کارگو، ڈرائی پورٹوں اور سی پیک کے لیے کارگو کے کاروبار میں اپنے کنٹینر ٹریکنگ بزنس کو بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ اس مقصد کے لیے کمپنی کی 323 ملینروپے کی لاگت آئے۔

کمپنی آئی ٹی انفراسٹرکچر کے لیے 94 ملین روپے، میپ ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے 80 ملین روپے کے قریب اور ہارڈوئیر کے ورکنگ کیپیٹل کے لیے 100 ملین روپے خرچ کرے گی۔

کمپنی سرمایہ کاروں کو سود کی مد میں 89 ملین روپے کے قریب اور اپنی پیرنٹ کمپنی ٹی ایل پی کو قرضے کی مد میں 700 ملین روپے واپس کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here