سٹیٹ بنک نے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے ‘ پے فاسٹ ‘ کو خدمات کی فراہمی کی اجازت دے دی

پے فاسٹ آوانزا پریمئیر پیمنٹ سروسز کی پراڈکٹ ہے، یہ ڈیجیٹل انوائسنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے اور اس کے ذریعے ایک منفرد لنک کے ذریعے بھی ادائیگیاں وصول کی جاسکتی ہیں جو کہ وٹس ایپ، فیس بک، ای میل اور موبائل کے ذریعے بھیجا جاسکتا ہے

619

کراچی : سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ای کامرس پیمنٹ گیٹ وے ‘ پے فاسٹ ‘ کو خدمات کی فراہمی کی اجازت دے دی۔

پے فاسٹ آوانزا پریمئیر پیمنٹ سروسز کی پراڈکٹ ہے جو دراصل آوانزا سلوشنز اور پریمئیر سسٹمز کے درمیان 2015 میں شروع ہونے والے جوائنٹ وینچر کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی سی ایل کی چھ ماہ میں مجموعی آمدن میں 2.7 ارب روپے کمی

پے فاسٹ میں کئی ذرائع سے رقم بھیجی جاسکتی ہے مثلاً یونین پے، ویزا، ماسٹر کارڈ، موبائل والٹ اوربنک اکاؤنٹ نمبر وغیرہ۔

یہ ڈیجیٹل انوائسنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے اور اس کے ذریعے ایک منفرد لنک کے ذریعے بھی ادائیگیاں  وصول کی جاسکتی ہیں جو کہ وٹس ایپ، فیس بک، ای میل اور موبائل کے ذریعے بھیجا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق پے فاسٹ بھی دوسرے بین الاقوامی پیمنٹ گیٹ ویز جیسا کہ سٹرائپ، سکوائیر، ریزرپے وغیرہ جیسا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

لائف انشورنس کمپنیاں کیسے جعلسازی کرتی ہیں؟

پاکستان میں 12 بنک جن میں الائیڈ بنک، عسکری بنک، بنک آف پنجاب، دبئی اسلامک بنک، فیصل بنک، فنکا مائیکرو فنانس بنک، حبیب میٹرو بنک، سمٹ بنک، یو بنک، جے ایس بنک، ٹیلی نار بنک شامل ہیں پے فاسٹ کے پارٹنر ہیں۔

پے فاسٹ کے سی ای او سید عدنان علی  کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن ہمارا مقصد اور کورونا کے تناظر میں سماج کی ضرورت ہے جبکہ ہماری ترجیح اپنے ٖصارفین کو معیاری، جدید اور قابل بھروسہ خدمات فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here