ایف بی آر میں تبدیلی کی ہوائیں، کئی افسران کے تبادلے کردیے گئے

ان تبادلوں کے پیچھے اسلام آباد میں بطور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کام کرنے والے ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ہیں جنھوں نے اہم عہدوں پر اپنے پسندیدہ افراد کو تعینات کروالیا ہے : ذرائع

673

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ان لینڈ ریونیو سروسز کے  کئی افسران کے عہدے تبدیل کردیے گئے۔

تبدیلی کی زد میں آنے والے افسران کا تعلق انتظامیہ، پالیسی، فیسیلیٹیشن اینڈ ٹیکس پئیر ایجوکیشن ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن اور سٹرٹیجک پلاننگ ریفارمز اینڈ سٹیٹسٹکس ونگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کا ریونیو ہدف حاصل نہ ہوپانے کا امکان

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریشن ونگ کے ڈاکٹر فیاض الہی میمن کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی سپیشل انیشی ایٹیو کراچی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ بختیار محمد کو فیسیلیٹیشن اینڈ ٹیکس پئیر ایجوکیشن سے تبادلے کے بعد ایڈمنسٹریشن ونگ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حافظ محمد علی اندھر کا تبادلہ سٹرٹیجک پلاننگ ریفارمز اینڈ سٹیٹسٹکس ونگ سے ہومین ریسورس ونگ میں کردیا گیا ہے جبکہ محمد طارق کا تبادلہ بطور ممبر پالیسی ونگ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایک کھرب روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام، ایف بی آر اور خزانہ ڈویژن سے جواب طلب

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لبنی ایوب کوایف بی آر ہیڈ کوارٹر سے تبادلے کے بعد چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امبرین افتخار کو ہیومن ریسورس ونگ سے تبادلے کے بعد ممبر ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ان تبدیلیوں کے پیچھے ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ہیں جو ان دنوں اسلام آباد میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع نے الزام لگایا کہ ان تقرر و تبادلوں کے ذریعے ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کے پسندیدہ افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here