کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی، وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

شہر میں لوڈ شیڈنگ کو ختم اور تب تک نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے جب تک کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوجاتے، وزیراعظم نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ بھی مؤخر کردیا

634

اسلام آباد : اہل کراچی کے لیے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کچھ وقت کے لیے ہی سہی مگر مؤخر ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی ( کے الیکٹرک ) کے لیے ٹیرف میں اضافے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں وفاقی حکومت ہے، کے الیکٹرک کا نیپرا کو جواب

دسمبر تک خیبر پختون خوا میں پن بجلی کے دو منصوبے مکمل ہونے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب ای سی سی کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2.79 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کونیشنل گرڈ  سے اضافی بجلی کی پیشکش کی گئی ہے کیونکہ کمپنی کا اپنا سسٹم 720 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا نہیں کرسکتا۔

مزید برآں اجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے شہر کو نیشنل گرڈ سے تب تک بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی جب تک کے الیکٹرک کے معاملات ٹھیک نہیں ہوجاتے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here