بیرون ملک کام کرنے والے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گی : سی اے اے

ملائشیا، ترکی، متحدہ عرب امارات، ویتنام کی جانب سے سول ایوی ایشن کو 176 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کے لیے درخواست دی گئی تھی، 166 لائسنس کلیر بقیہ کی تصدیق کا عمل تکنیکی بنیادوں پر جاری

626

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دس ممالک کی جانب سے انکے ہاں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی کلیرنس کے حوالے سے درخواست دیے جانے کی تصدیق کردی۔

وہ ممالک جنھوں نے سول ایوی ایشن کو ہوابازوں کے لائسنس کی کلیرنس کی درخواست دی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیا، اور ویتنام شامل ہیں۔

ان ممالک نے 176 ہوابازوں کی کے لائسنسوں کی تصدیق کے لیے پاکستانی سول ایوی اسشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سول ایوی ایشن نے بیرون ملک کام کرنے والے 37 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کلئیر قرار دے دیے

کورونا، جعلی ہواباز سکینڈل : قومی ائیر لائن کا خسارہ 100 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان

سول ایوی ایشن اتھارٹی اب تک 176 میں سے 166 ہوبازوں کے لائسنس کی تصدیق کرچکا ہے جبکہ اسکا کہنا ہے کہ  بقیہ دس پائلٹس کے لائسنسوں کی تکنیکی بنیادوں پر تصدیق کی جارہی ہے جو کہ اگلے ہفتے تک مکمل ہوجائے گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق جعلی اور مشکوک لائسنسوں کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت پاکستان کی ہدایت کی بنیاد پر 262 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ  28 ہوابازوں کے لائسنس معطل کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

اس حوالے سے 76 ہوابازوں کے خلاف ایکشن ہوچکا ہے جبکہ 158 کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان مشکوک لائسنس والے ہوابازوں کے خلاف کاروائی کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here