کورونا کا قہر، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں چھ فیصد کمی ہوگئی

ریڈی میڈ گارمنٹس، کنٹ ویئر، بیڈ ویئر اور تولیوں کی ایکسپورٹ میں بڑی کمی تاہم دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث جولائی سے ان برآمدات کی بحالی کا امکان ہے

771

اسلام آباد : مالی سال 2019-20 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہیں اور یہ گزشتہ مالی سال (2018-19) کے مقابلے میں چھ فیصد کم ہوکر 12.526ارب ڈالر کی سطح پر آگئیں ہیں۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019-20 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات مالی قدر کے لحاظ سے 3.81 فیصد اور  حجم کے لحاظ سے 10.07 فیصد جبکہ کنٹ ویئر کی برآمدات مالی قدر کے لحاظ سے 3.64 فیصد اور حجم کے لحاظ سے 10.11فیصد کم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

گزشتہ مالی سال کے دوران کپاس کی برآمدات میں 9.93 فیصد کمی

عالمی تجارت میں دوسری سہ ماہی میں تقریباً 18.5 فیصد کی کمی متوقع 

اسی طرح بیڈ ویئر اور تولیوں کی برآمدات مالی لحاظ سے بلترتیب  4.91 اور 6.52 فیصد جبکہ حجم کے لحاظ سے 2.31 اور  6.39 فیصد کمی ہوئیں۔

کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات مالی لحاظ سے 12.94  فیصد جبکہ حجم کے لحاظ سے 17.66   فیصد کم ہوگئیں۔

تاہم غیر ملکی آرڈر پورا کرنے کے لیے جولائی میں پیداوار میں اضاٖفے کی وجہ سے ان برآمدات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

اُدھر شمالی امریکا اور یورپ میں میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کی بحالی شروع ہوگئی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہلک وبا کے باعث مارچ کے مہینے سے بندرگاہوں پر پڑے تمام کنٹینرز جون کے مہینے میں منزل مقصود کی طرف روانہ کردیے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here