لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 10 جولائی تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام تک انکے غیرملکی ذخائر میں 13 ملین ڈالر یا 0.11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یہ ذخائر اب 12054.9 ملین ڈالر ہو گئے ہیں، گزشتہ ہفتے یہ ذخائر 12041.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مرکزی بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی جانب سے مجموعی لیکیویڈ غیرملکی کرنسی کے ذخائر بشمول مجموعی ذخائر کی مالیت 18952.6 ملین ڈالر ہے۔ بینکوں کی جانب مجموعی ذخائر کی مالیت 6897.7 ملین ڈالر ہے۔