سوئی سدرن کی وجہ سے پنجاب میں گیس بحران، سوئی ناردرن نے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی

سوئی سدرن کی جانب سے سوئی ناردرن کے حصے کی آر ایل این جی استعمال کرنے کی وجہ سے پنجاب میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی، مسئلے کے حل کے لیے سوئی ناردرن نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا

608

اسلام آباد : پنجاب میں گیس کے کم پریشر اور گیس پاور پلانٹس کے ٹرپ کرجانے کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے نکلنے کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی۔

اس حوالے سے ذرائع کا پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ پنجاب میں گیس بحران سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سوئی ناردرن کے حصے کی آر ایل این جی استعمال کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

اس چیز کی وجہ سے سوئی ناردرن کو گیس کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث اس کے پاور پلانٹس ٹرپ کرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

قیمتیں بڑھانے کی مانگ پر نرخوں میں کمی، اوگرا کا گیس کمپنیوں اور صارفین کو سرپرائز

پاکستان میں دریافت ہونے والے گیس کے دو نئے کنوؤں سے کمرشل پیداوار شروع ہوگئی

مسئلے کے حل کے لیے سوئی ناردرن نے وفاقی حکومت سے گیس سپلائی کی مد میں مدد طلب کرلی ہے کیونکہ موجودہ حالات میں صارفین کو مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم کرنا کمپنی کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ سوئی ناردرن نے وزارت توانائی کو خط لکھ  کر سوئی سدرن کو اسکے حصے کی آر ایل این جی کے استعمال سے روکنےکی درخواست کردی ہے۔

اس کے علاوہ خط میں صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت آر ایل این جی کی طے شدہ مقدار کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here