‘ رواں سال ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 163 روپے کا رہے گا، اگلے برس قدر مزید کم ہوگی ‘

بیرونی مدد کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے روپے کو استحکام ملا ہے تاہم اگلے برس پاکستانی اثاثوں کی کم مانگ کی وجہ سے یہ ڈالر کے مقابلے میں 171 روپے کا ہوجائے گا : فچ سلوشنز

612

اسلام آباد : رواں برس جنوری سے ابتک پاکستانی روپیہ سات اعشاریہ ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہوچکا ہے تاہم اس سال یہ ڈالر کے مقابلے میں 163 روپے کی سطح پر رہے گا۔

ایسا  فچ سلوشنز کا پاکستانی کرنسی کے جائزے کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں کہنا ہے۔

ادارے کے مطابق پاکستانی روپے کو ملنے والے استحکام کی وجہ بیرونی مالیاتی اداروں کی جانب سے ملنے والی مدد ہے جس کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 2019-20  میں پچھلے برس کے مقابلے میں پینسٹھ فیصد بڑھ کر بارہ ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی 8.6 بلین ڈالر سے کم ہوگیا ہے اور حکومتی اقدامات جیسا کہ ڈیوٹی میں اضافے کے بعد ملکی درآمدات نو سال کی کم ترین سطح پر چلی گئیں ہیں اور نوماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تہتر فیصد کمی ہوچکی ہے۔

تاہم فچ سلوشنز کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2021 میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اوسطً 171.15 روپے کا ہوجائے گا اور ایسا پاکستانی اثاثوں کی کم مانگ کی وجہ سے ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل کی کم قیمتوں کے باعث بھی پالیسی ساز روپے کی قدر میں کمی ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here