اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کی افواہوں کو رد کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں فولاد سازی کے اس سب سے بڑے کارخانے کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی گئی اور اسے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طور پر چلانے کے لیے بڈنگ کا انعقاد رواں برس ہی کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سٹیل ملز کو چلانے میں دلچسپی رکھنے والی 12 کمپنیوں میں سے چھ اسکا دورہ کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
ای سی سی کا اجلاس: پاکستان سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو ایک ماہ کے اندر فارغ کرنے کی منظوری
تعمیراتی شعبے کیلئے حکومتی پیکج میں سٹیل انڈسٹری نظر انداز
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی کچھ زمین لیز پر دی گئی ہے اور اس ادارے کو خود انحصاری کی طرف لے کرجانے کے لیے بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے۔



 
                                                 
                                                 
                                                 
                                                 
                                                