وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 257 ایکڑ پر محیط جلوزئی اکانومک زون کا افتتاح کر دیا

810

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں جلوزئی اکانومک زون کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “257 ایکڑ پر مشتمل جلوزئی اکانومک زون کا منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر اور سی پیک کا حصہ ہے، منصوبے کے ذریعے 50 ہزار براہِ راست اور بالواسطہ طور پر نوکریاں فراہم اور نجی شعبے میں آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے”۔

مذکورہ منصوبہ صوبائی دارالحکومت کی حدود میں ہونے کے ناطے انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس اور نیو ہاؤسنگ سکیم سے محلقہ یہ معاشی زون نجی سرمایہ کارروں اور انٹرپرینیورز کو بہترین مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے جلوزئی اکانومک زون کو “اہم اور وقت کی ضرورت” قرار دیا، کیونکہ یہ صرف خطے میں روزگار کے مواقع فراہم نہیں کرے گا بلکہ صوبے میں صنعتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

گوادر پورٹ فری زون فیز1 میں تعمیراتی کام مکمل ہوگیا

2020ء کے دوران بین الاقوامی معیشت تین فیصد تک سکڑ جائے گی، آئی ایم ایف کا نیا تخمینہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ “صوبائی حکومت صوبے میں معاشی ترقی کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے، جس کا مقصد کورونا وائرس سے پیدا شدہ معاشی صورتحال کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے، “ہم جلد دوسرے معاشی زونز کے افتتاح کا اعلان بھی کریں گے، جس میں چترال، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہٹر وغیرہ کے زونز شامل ہیں۔

محمود خان کو آگاہ کیا گیا کہ راشاکئی اکانومک زون کے افتتاح پر کام آخری مراحل میں ہے اور وزیراعظم عمران خان جلد اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اور صنعتی شعبے کی ترقی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات دینے کے لیے بھی ایک پلان ترتیب دیا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں متعلقہ قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری دی ہے جس کا مقصد نجی سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانا ہے، صوبائی حکومت زیادہ سرمایہ کاری لانے کے لیے نئی متعارف کرائے گئے نظام کے ذریعے انڈسٹریل یونٹس کو مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی سستی بجلی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ “مقامی سطح پر ورکرز کی دستیابی کی وجہ سے فارماسیوٹیکل، فوڈ پروسیسنگ، تعمیری، ماربل، گرینائٹ، فوڈ پیکیجنگ اور فرنیچر جیسی صنعتوں کو نئی اکانومک زون کے قیام سے سرمایہ کاری کے ذریعے فائدہ ہو گا”۔

جلوزئی اکانومک زون وفاقی دارالحکومت کے ذریعے M-1 موٹروے، طورخم اور ازاخیل ڈرائی پورٹ سے منسلک ہے، جو اسکی سٹریٹیجک اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔

جلوزئی اکانومک زون سے خطے میں افغانستان، وسطی ایشیا، چین اور اربن سینٹرز جیسے زیادہ طلب کے علاقہ جات صنعتی مصنوعات حاصل کرسکیں گے۔

اب تک معاشی زون میں سرمایہ کاری کے لیے 400 کے قریب درخواستیں نجی شعبے کے انٹرپرینیورز نے جمع کروا رکھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here