نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کو منظوری مل گئی

منصوبے کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے پچاس لاکھ کے بجائے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے قرضے دینے کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز کی فرنچائزبنانے کے لیے بھی قرضے دیے جائیں گے، قرضوں پر مارک اپ کی شرح بھی چھ سے کم کرکے تین فیصد کردی گئی

825

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے فیز کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انھیں کامیاب جوان منصوبے کا دوسرا حصہ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی حکومت نے اس مقصد کے لیے 25 ارب روپے بھی جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ستمبر میں پنجاب میں کورونا کے باعث بند شادی ہال، ریستوران کھلنے کا امکان

سٹیٹ بینک نے 5 کھرب 92 ارب 74 کروڑ سے زائد کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کر دئیے

سادگی ہوا میں تحلیل، وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی پرواز کا خرچہ سامنے آگیا

کامیاب جوان منصوبے کے دوسرے فیز میں نوجوانوں کے لیے قرضے کا حجم پچاس لاکھ روپے سے بڑھا کر دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کردیا گیا ہے جس کے حوالے سے سٹیٹ بنک  بنکوں کو سرکولر جاری کر چکا ہے۔

مزید برآں اس فیزمیں قرضوں پر مارک اپ کی شرح کو چھ فیصد سے کم کرے تین فیصد کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان منصوبے کے فیز ٹوکے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کے قرضے دیے جائیں گے اور یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شدید معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے منصوبے کے لیے 1 سو ارب روپے مختص کرنے کےعلاوہ قرضوں پر مارک اپ کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین کردی ہے۔ اس کے علاوہ فنی تعلیم کے لیے بھی 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اُدھر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے دوسرے فیز میں وزارت صنعت و پیداوار کے اشتراک سے یوٹیلٹی سٹورز کی فرنچائزیں قائم کرنے کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پچھلے برس کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here