سول ایوی ایشن نے بیرون ملک کام کرنے والے 37 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کلئیر قرار دے دیے

جعلی لائسنس رکھنے والے ہوابازوں کا معاملہ سامنے آنے پر ملائشیا، ہانگ کانگ اور عمان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ کر ان ممالک میں کام کرنے پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کی کلیرنس مانگی تھی ، فرانزک آڈٹ کے بعد ہوابازوں کے لائسنس درست نکلے

764

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان اور ہانگ کانگ کی فضائی کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کو کلیئر قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمان اورہانگ کانگ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیوں نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ کر 21 ایسے پاکستانی  ہوابازوں کے لائسنسوں کے اصلی ہونے کی تصدیق کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ انکی ائیر لائنز میں کام کر رہے ہیں۔

جس پر پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فرانزک آڈٹ کے بعد ہوابازوں کے لائسنس کلیر قرار دے دیے ۔

جن 21 ہوابازوں کے لائسنس کلئیر قرار دیے گئے ہیں ان میں سے اٹھارہ عمان جبکہ تین ہانگ کانگ کی ہوائی کمپنیوں کے جہاز اُڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے پر پابندی، پاکستانی پھل اور سبزیاں اب ترکش ائیر لائن کے ذریعے برآمد کی جائیں گی

کئی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد پی آئی اے کا مقامی پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

کورونا، جعلی ہواباز سکینڈل : قومی ائیر لائن کا خسارہ 100 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان

اس سے پہلے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائشین ائیر لائنز کی درخواست پر اسکے لیے کام کرنے والے 17 پاکستانی پائلٹوں میں 16 کے لائسنس کلئیر قرار دیے تھے۔

واضح رہے کہ مشکوک اور جعلی لائسنس والے ہوابازوں کا معاملہ سامنے آنے پر امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، بحرین اور افریقن ائیرلائنز نے پاکستانی حکام سے ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ہوابازوں کے لائسنسوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات طلب کرلی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here