ستمبر میں پنجاب میں کورونا کے باعث بند شادی ہال، ریستوران کھلنے کا امکان

شادی ہال اور ریستوران مالکان سے مذاکرات میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ستمبر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ہی کرے گا

619

لاہور : پنجاب میں کورونا کے باعث بند ریسٹورنٹس اور شادی ہال اگلے دو ماہ میں کھلنے کا امکان۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی ہال اور ریستوران مالکان کے بڑے احتجاج کے موقع پر مظاہرین سے مذاکرات میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے ماہ ستمبر میں شادی ہال اور ریستوران کھولنے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا تاہم انکا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اس حوالے سے حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ہی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کے باوجود جون میں پاکستان کی ترسیلات زر میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

’80 فیصد کاروبار ختم ہونے کا خدشہ، حکومت شادی ہال، ماکیز کھولنے کی اجازت دے‘

بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود ہوٹلز، ریستورانٹس کھول دیے گئے

اس موقع پر شادی ہال مالکان نے کاروبار کی بندش کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے میاں اسلم اقبال کو آگاہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے شادی ہال کھولنے کا مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پرکاروبار مالکان سے گفتگو میں کہا کہ وہ ان کے کاروبار کی بندش کی وجہ سے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور اس مسئلے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی اگلے اجلاس میں اُٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور کیسز کی تعاد کم ہورہی ہے اور کاروباروں کی بندش کا فیصلہ مہلک وبا پر قابو پانے کے پیش نظر ہی کیا گیا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کاروبارکا کھلنا خود حکومت کےمفاد میں ہے کیونکہ ان کی بندش سے اسے ٹیکس کلیکشن میں کمی کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here