اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

911

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نیٹ ورکس پر Regasified Liquefied Natural Gas (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایس یس جی سی سسٹم کے لیے درآمد شدہ آر ایل این جی کی نئی قیمت 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے سے 6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے، اس سے قبل جون میں اس کی قیمت 6.2716 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

قیمتیں بڑھانے کی مانگ پر نرخوں میں کمی، اوگرا کا گیس کمپنیوں اور صارفین کو سرپرائز

کراچی میں لوڈ شیڈنگ، وزارت توانائی اور کے الیکٹرک آمنے سامنے

کے الیکٹرک کو اضافی گیس، فرنس آئل، 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر دی: عمر ایوب

اسی طرح ایس این جی پی ایل سسٹم کے لیے درآمد شدہ آر ایل این جی کی قیمت 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ کر 6.4750 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے، اس سے قبل جون اس کی قیمت 6.1284 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here