کورونا کے باوجود جون میں پاکستان کی ترسیلات زر میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

گزشتہ برس جون میں 1.636 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں جبکہ رواں برس جون میں انکا حجم 2.466 ارب ڈالر ہے ۔

1204

اسلام آباد : جون 2020 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زرمیں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ برس جون میں 1.636 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں جبکہ رواں برس جون میں انکا حجم 2.466 ارب ڈالر ہے ۔

یوں کورونا وبا کے باوجود ماہ جون میں پاکستان کی ترسیلات زر میں پچھلے سال کی نسبت 50.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

کوویڈ-19 کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 142 ارب ڈالر کمی کا خدشہ

پاکستان کو خلیجی ممالک سے 53 فیصد سے زائد ترسیلات زر موصول 

اسٹیٹ بنک نے ترسیلات زر کی مارکیٹنگ اسکیم میں تبدیلی کردی

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2020 میں ترسیلات زر 23 ہزار 120 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس انکا حجم 21 ہزار 739 ملین ڈالر تھا۔

یوں رواں برس ترسیلات زر میں گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بنک کے ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 619.4 ملین، امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کی جانب سے 452 ملین، متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کی جانب سے 431.7 ملین اور برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کی جانب سے 401 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

مرکزی بنک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ترسیلات میں یہ اضافہ مختلف ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ہوا ہے جس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کام پر جانے اور پاکستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کو پیسے بھجوانے کے قابل ہوسکے ہیں۔

مزید برآں ترسیلات زرکی سکیم میں تبدیلی نے بھی ان میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here