کورونا، جعلی ہواباز سکینڈل : قومی ائیر لائن کا خسارہ 100 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان

مہلک وبا اور جعلی پائلٹوں کے سکینڈل کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے قومی ائیر لائن کو ریونو کی شدید کمی کا سامنا، حج اور عمرہ آپریشنز کی بندش بھی خسارے میں اضافے کا باعث ہے

711

کراچی : کورونا وبا اور جعلی پائلٹوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے  قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا خسارہ 100 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کئی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد پی آئی اے کا مقامی پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے رواں برس ریونیو کا ہدف 196 ارب روپے رکھا تھا تاہم یورپ، برطانیہ اور امریکا کی جانب سے پروازوں پر پابندی کے باعث یہ ٹارگٹ پورا نہیں ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایک ہفتے میں پی آئی اے کی تنظیم نو کا فریم ورک پیش کیا جائے، وزیراعظم کی ارشد ملک کو ہدایت

مزید برآں رواں برس حج آپریشن نہ ہونے اور عمرہ آپریشن کی بندش کی وجہ سے بھی قومی ائیر لائن کو 19 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here