ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ڈیپازٹرز میں 86 فیصد اضافہ

958

اسلام آباد: سال 2019ء کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ڈیپازٹرز میں 86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوران سال ڈیپازٹرز کی تعداد 17.18 ملین تک بڑھ گئی۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ سال کے دوران بینک نے اپنے ایجنٹس کے نیٹ ورک کے ذریعہ ایک کھرب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ہیں جبکہ 2019ء کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے مختلف چینلز سے 10 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

بینک نے مزید کہا ہے کہ سال 2018ء کے اختتام پر بینک کے ایزی پیسہ والٹس صارفین کی تعداد 3.3 ملین تھی جو سال 2019ء کے اختتام پر 6.4 ملین صارفین تک بڑھ گئی ہے۔

اسی طرح ایزی پیسہ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 300 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور صارفین کی تعداد 2019ء کے اختتام تک دو ملین تک پہنچ گئی ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی فنانشل ایپ کے مقابلہ میں ایزی پیسہ ایپ کے استعمال کنندگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے سال 2019ء کے دوران رقوم کی ترسیل اور وصولی وغیرہ کے نظام میں وسعت کےلئے 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او مدثرعقیل نے کہا ہے کہ نومبر2019ء میں بینک کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے 70 ملین ڈالر سرمایہ کی فراہمی سے بینک مستحکم پوزیشن میں ہے اورہم بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برانچ بینکنگ کے کاروبار کو مزید بہتر بنانے کےلئے بینک نے جامع انٹرنل کنٹرول اوررسک منیجمنٹ کے خاطر خواہ اقدامات بھی کئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here