سوئی سدرن، ناردرن مالی سال 2021 میں 5 لاکھ 49 ہزار 821 کنکشنز جاری کریں گی

دونوں کمپنیاں مالی سال 2021 میں 5 لاکھ 43 ہزار 23 گھریلو، 6 ہزار 164 کمرشل اور 634 صنعتی کنکشنز جاری کریں گی، اسکے علاوہ گیس کی ترسیل کے لیے 8 ہزار 383 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی

698

اسلام آباد : پاکستان میں قدرتی گیس فراہم کرنے والی دونوں سرکاری کمپنیاں سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ مالی سال 2021 میں 5 لاکھ  49 ہزار 821 نئے کنکشنز جاری کریں گی۔

سالانہ پلان برائے 2020-21 کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی 4 لاکھ 5 ہزار 450 کنکشنز جاری کرے گی  جس میں چار لاکھ گھریلو، پانچ ہزار کمرشل اور 450 صنعتی کنکشنز شامل ہیں۔

اسی طرح سوئی سدرن 1 لاکھ 44 ہزار 371 کنکشنز جاری کرے گی جس میں گھریلو کنکشنز   1 لاکھ 43 ہزار 23، کمرشل 1 ہزار 164 اور 184 صنعتی کنکشنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

پاکستان میں دریافت ہونے والے گیس کے دو نئے کنوؤں سے کمرشل پیداوار شروع ہوگئی

بڑی کھاد کمپنیوں نے پانچ برسوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس ادا نہیں کیا، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

مالی سال 2020 میں دونوں کمپنیوں نے 4 لاکھ 30 ہزار 145 کنکشنز جاری کیے۔ اس کے علاوہ دونوں کمپنیوں نے گیس کی ترسیل کے لیے 5 ہزار 5 کلومیٹر کی ٹراسمیشن لائنز بچھائیں۔

اس میں سوئی ناردرن نے 4 ہزار 155 کلومیٹر جبکہ سوئی سدرن نے 850 کلومیٹر کی پائپ لائنز بچھائیں۔

رواں سال کے لیے سوئی ناردرن 6 ہزار 965 کلومیٹر جبکہ سوئی سدرن اپنے نیٹ ورک میں اضافے کے لیے 1 ہزار 418 کلومیٹر کی گیس پائپ لائنز بچھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاکستان میں گیس پائپ لائنز کا نیٹ ورک 12 ہزار 971 کلومیٹر پرپھیلا ہوا ہے جس میں ڈسٹری بیوشن لائنز 1 لاکھ  39 ہزار 827  کلومیٹر جبکہ سروس گیس پائپ لائنز 37 ہزار 58 کلو میٹر رقبے پر پھیلی ہوئیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here