اسلام آباد : پاکستان کی ممتاز سیمنٹ کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ کو فلپائن سے سیمنٹ کی برآمد کے آرڈر ملے ہیں۔
اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ” ڈی جی خان سیمنٹ کو فلپائن سے برآمدی آرڈر ملنے پر بہت مبارکباد، یہ چین کے بعد ہماری دوسری کامیابی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیے : تین ماہ کے جمود کے بعد سیمنٹ کی ترسیل میں 30 فیصد اضافہ
انہوں نے زور دے کر کہا کہ برآمد کنندگان کو دنیا کی دوسری مارکیٹوں تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مشیر تجارت نے کہا کہ زیادہ مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے سے مارکیٹ میں ہمارا شئیر بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیے : مہلک کورونا کے باوجود کیا چیز ہے جو تاجروں کو کاروبار کھولنے پر مجبور کیے ہوئے ہے؟
ڈی جی خان سیمنٹ ملک کی بڑی سیمنٹ فیکٹریوں میں سے ایک ہے جس کی یومیہ پیداوار 22 ہزار 400 ٹن ہے، کمپنی کے چار پلانٹ ہیں جن میں سے دو ڈیرہ غازی خان، ایک خیرپور اور ایک لسبیلہ کے علاقے حب میں واقع ہے اور تمام پلانٹس جدید ڈرائی ٹیکنالوجی پر کام کرتے ہیں۔
مالی سال 2019-20ء کے دوران پاکستانی سیمنٹ کی برآمدات کا مالی حجم 21.387 ارب روپے رہا جبکہ اس ضمن میں ہدف 24 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔