چین پاکستان میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں، بڑی امداد دینے کا اعلان

دوست ملک پاکستان میں کام کرنے والے ووکیشنل ٹریننگ سکولوں کو چالیس لاکھ ڈالر کا سازو سامان فراہم کرے گا جس سے ملک میں فنی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی

810

اسلام آباد : چین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ذریعے پاکستان میں کام کرنے والے ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کو چالیس لاکھ ڈالر کا ساز و سامان فراہم کرے گا۔

اس سلسلے میں وزارت معاشی امور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چینی سفیر یاؤ جنگ، چینی سفارت خانے کے کاؤنسلر ڈاکٹر وانگ زی ہوہا اور اکنامک ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد نے شرکت کی اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

سی پیک : پاکستان اور چین کے درمیان آزاد پتن ہائیڈل پاور منصوبے کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان میں زراعت کو ترقی دینے کے لیے چین بڑے اقدام پر راضی

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔

انکا مزید کہانا تھا کہ چین پاکستان میں کم آمدنی والے افراد کی بہتری کے لیے شروع کیے جانے والے متعدد منصوبوں کے حوالے سے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

چینی حکومت نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی آفتوں سے نمٹنے کے لیے بھی پاکستان کو کافی مدد فراہم کی ہے۔

ایمبییسڈر یاؤ جنگ نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت خصوصاً برآمدات کے حوالے سے اہم صنعتوں کے قیام کے حوالے سے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

سیکرٹری اکنامک ڈویژن نور احمد نے اس موقع پر چین اور پاکستان کے باہمی تعاون کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے حکام نے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے اور ان سے مطلوبہ نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ پاکستانی عوام چینی مدد سے عملی طور پر مستفید ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here