دسمبر تک خیبر پختون خوا میں پن بجلی کے دو منصوبے مکمل ہونے کا امکان

مانسہرہ میں جابوری اور لوئر دیر میں کوٹو کے مقام پر بننے والے منصوبوں سے 60 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، صوبے میں متعدد ہائیڈرو پاور منصوبوں پر مشتمل چار راہداریوں کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے جن سے بجلی حاصل ہونے پر شارٹ فال قابو کیا جاسکے گا

939

پشاور : خیبر پختون خوا حکومت دسمبر 2020 تک 60 میگاواٹ کے ہائڈرو پاور منصوبے مکمل کرنے کرنے کا ارادہ  رکھتی ہے۔

صوبے میں اس وقت سات ہائڈرو پاور منصوبوں پر کام ہورہا ہے جس میں جابوری مانسہرہ میں 10.2 میگاواٹ، شانگلہ میں 11.8 میگاواٹ، گورکن مٹلتن سوات میں 84 میگاواٹ، لوئر دیر میں کوٹو کے مقام پر 40.8 میگاواٹ، چترال میں 69 میگاواٹ کا لاوی پراجیکٹ بالاکوٹ میں 300 میگاواٹ،  ضلع کرم میں 10.56 میگاواٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

ان میں سے جابوری اور کوٹو میں زیر تکمیل منصوبے دمسبر تک مکمل ہوجائیں گے جس سے سسٹم میں 60 میگا واٹ  بجلی شامل ہوگی۔

اس حوالے سے ٹرانسمیشن لائنز کا 84 فیصد کام ہوچکا ہے جبکہ بقیہ کام دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

مزید برآں ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی کا ٹیرف طے کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان پانی سے بجلی کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب

1124 میگا واٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے کے معاہدہ پر دستخط

اس کے علاوہ 2022 تک لاوی ہائڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا جبکہ بالاکوٹ میں 300 میگا واٹ کے منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں ہیں۔

خیبر پختون خوا میں متعدد ہائڈرو پاور منصوبوں کی چار راہدارایوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے جن سے حاصل ہونے والی بجلی سے شارٹ فال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ان راہداریوں میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے علاقے شامل ہیں۔ سوات میں بننے والی راہداری سے 1 ہزار 100 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here