گزشتہ مالی سال کے دوران کپاس کی برآمدات میں 9.93 فیصد کمی

720

اسلام آباد: مالی سال 2019-20ء کے 11 ماہ (جولائی تا جون) کے دوران پاکستان کی خام کپاس کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.93 فیصد کمی آئی۔

جولائی 2019ء سے مئی 2020ء کے دوران 12 ہزار 776 میٹرک ٹن یعنی 17.005 ملین ڈالر مالیت کی خام کپاس برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 11 ہزار 790 میٹرک ٹن خام کپاس برآمد کی گئی تھی جس کی مالیت 18.879 ملین ڈالر تھی۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران 910.582  ملین ڈالر مالیت کا 3 لاکھ 76 ہزار 826 میٹرک ٹن کاٹن یارن برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال 1.048 ارب ڈالر کا 4 لاکھ 3 ہزار 580 میٹرک ٹن کاٹن یارن برآمد کیا گیا تھا یوں کاٹن یارن کی برآمدات میں 13.12 فیصد کی منفی پیداوار دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

سندھ حکومت کا کپاس کی پیداوار بڑھانے کا عہد

ٹیکسٹائل یارن کے درآمدکنندگان نے ریگولیٹری ڈیوٹی مسترد کردی، وزیراعظم سے نظرثانی کی اپیل

اس کے مقابلے میں مالی سال 2020ء کے پہلے 11 ماہ کے دوران آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 272.910 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6.45 فیصد یعنی 290.525 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔

مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 6.06 فیصد کمی آئی ہے جو گزشتہ سال کے زیرجائزہ عرصے کے 12.313 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں برس 11.567 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں پیداوار منفی جس سے غیرملکی معیشتوں کے علاوہ پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی۔ تاہم دیگر ٹیکسٹائل برآمدات میں چھ فیصد اضافہ ہوا جو مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 412.333 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، یہ برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی زیرجائزہ عرصے کے دوران 359.627 ملین ڈالر دیکھی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here