پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کا 100 وینٹی لیٹرز کا عطیہ

این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ایئر پورٹ پر وینٹیلیٹر وصول کئے، ترجمان

841

اسلام آباد: پاکستان کےلئے یو ایس ایڈ کی جانب سے 3 ملین ڈالر مالیت کے 100 وینٹی لیٹرز کا عطیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ایئر پورٹ پر یہ وینٹی لیٹرز وصول کئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔

اس موقع پر امریکی ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ وینٹیلٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مدد کےلئے فراہم کئے گئے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان 100 وینٹی لیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالر ہے۔ یہ عطیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کئے گے وعدے کی تکمیل ہے۔

ممبر این ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ وینٹیلٹرز کورونا وائرس کی وبا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے اور پورے ملک میں ضرورت کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے پورے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here