پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی

دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی نیلے رنگ کی ٹیوٹا کورولا نجی ٹی وی کے ڈرامے کے ایک منظر میں دو کرداروں کے ایک پارک کے پارکنگ ایریا سے گزرنے کے دوران پس منظر میں کھڑی دکھائی دیتی ہے

1482

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد جہاں تحقیق کار حملے کے اصل ذمہ داران تک پہنچنے کی کوشش میں لگے ہوئے وہیں بزدل دشمن کی جانب سے اس ناکام کاروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کے حوالے سے ایک نئی چیز سامنے آئی ہے جو کے تحقیقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے ملزمان نیلے رنگ کی جس ٹیوٹا کورولا گاڑی میں آئے تھے وہ نجی ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل کی ایک قسط میں بھی دکھائی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

اسٹاک ایکسچینج حملہ : شہید اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے فنڈ قائم

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، چاروں حملہ آور ہلاک

یہ قسط یکم جولائی کو نشر کی گئی جس کے ایک منظر میں ڈرامے کے دو کرداروں کے مقامی پارک کے پارکنگ ایریا سے گزرنے کے دوران یہ گاڑی پس منظر میں کھڑی دکھائی دیتی ہے۔

ڈرامہ نشر ہونے اور اس میں اس گاڑی کی ننشاندہی ہونے کے بعد  سیکیورٹی اداروں نے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here