بلوچستان، کے پی میں ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹس پر 236 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے: عالمی بینک

647

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو پیچوموتو نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹس کی مدد سے تعلیم اورصحت کے شعبوں میں خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹس کے تحت صحت اورتعلیم کے شعبہ میں بالترتیب 200 اور36 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے، ان پراجیکٹس سے دونوں صوبوں میں افرادی قوت کی استعداد کارمیں بہتری لائی جائے گی جس سے پیداواریت میں اضافہ ممکن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اورصحت عامہ جامع بڑھوتری کے پاکستانی وژن کے اہم ستون ہیں اوراس کی مدد سے پیداواری استعداد کارمیں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء نے انسانی سرمایہ کیلئے خطرات پیدا کئے ہیں جس کے تحفظ کیلئے اس نوعیت کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا عالمی بینک کے معاونتی منصوبوں سے دونوں صوبوں میں مستقبل میں اقتصادی بڑھوتری میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here