پاکستان میں زراعت کو ترقی دینے کے لیے چین بڑے اقدام پر راضی

دوست ملک پاکستان میں فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ساز و سامان کی فراہمی کے علاوہ کسانوں کے لیے ووکیشنل اینڈ ٹریننگ ادارے قائم کرے گا

1375

اسلام آباد : زرعی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے چین پاکستان میں فصلوں کی صحت کے حوالے سے آلات اور ساز و سامان کی فراہمی کے علاوہ کسانوں کی تربیت کے لیے ووکیشنل اور ٹریننگ سنٹر بھی قائم کرے گا۔

اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام اور پاکستان کے لیے چین کے سفیر یاؤ جنگ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

سید فخر امام کا اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں زراعت کو ترقی دینے کے علاوہ چاہتے ہیں کہ چین اور پاکستان کے تکنیکی ماہرین اس حوالے ٹھوس منصوبہ جات اور زرعی ریسرچ کے ساتھ سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹڈی دل کی یلغار: زراعت سے 75 فیصد آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان نے چینی بنکوں سے 1.3 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرلیا

فواد چودھری کی متحدہ عرب امارات کو زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت

انکا مزید کہنا تھا کہ پلانٹ بریڈرز ایکٹ اور پلانٹ سیڈ ایکٹ پاکستان کی زرعی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں انتہائی مدد گار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کم پیداوار کے مسئلے سے دوچار ہے لہذا دونوں ممالک کے ماہرین کو ایسے بیج تیار کرنے چاہیے جو کپاس، پھلوں، ہائبرڈ چاول اور گندم کی زیادہ پیداوار دیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ چین گوشت اور اس سے بنی مصنوعات کی برآمد کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے تاہم پاکستان کو اس کی مارکیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے اس چیز کو ختم کیا جائے۔

چینی سفیر نے گوادر میں مچھلی کی پیداوار میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے چین  ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پچاس لاکھ  مالیت  کا سازو سامان فراہم کرنے کے علاوہ تین لاکھ لٹر کیڑے مار ادویات، تیس ہزار سرجیکل ماسک، ایک ہزار حفاظتی لباس اور اتنے ہی حفاظتی چشموں کے علاوہ ایک لاکھ ڈالر کی رقم بطور عطیہ دے چکا ہے۔

اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے دو سو ڈرونز کی فراہمی کے لیے بھی معاشی امور ڈویژن کی دوست ملک کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here