پاکستان میں دریافت ہونے والے گیس کے دو نئے کنوؤں سے کمرشل پیداوار شروع ہوگئی

تھل ایسٹ ویل 1 اور بھمبرا ویل 1 سے نکلنے والی گیس سے ملکی صنعتوں اور گھریلوں صارفین کوقدرتی گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی

880

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نےحال ہی میں دریافت ہونے والے گیس کے دو نئے کنوؤں سے کمرشل پیداوار شروع کردی ہے جو جلد ہی نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوجائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان کنوؤں کے نام تھل ایسٹ ویل 1 اور بھمبرا ویل 1 ہیں اور ان سے یومیہ ساڑھے بائیس لاکھ کیوبک فیٹ گیس نکالی جارہی ہے ۔

ان کنوؤں سے حاصل ہونے والی گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہونے سے پاکستان کو زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

پٹرول بحران ، اوگرا کی جانب سے مزید تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانے عائد

بڑی کھاد کمپنیوں نے پانچ برسوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس ادا نہیں کیا، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے کا پلان تیار

اس سے پہلے کمپنی نے خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہاٹ میں واقع ڈھوک حسین فیلڈ 1 نامی کنوئیں سے بھی کمرشل پیداوار کے آغاز کا اعلابن کیا تھا۔

اس کنوئیں سے کمپنی یومیہ بارہ لاکھ کیوبک فیٹ گیس اور تین سو بیرل تیل نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے اور 28 جون 2020 کو اس سے حاصل ہونے والی گیس کی پہلی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سسٹم میں ڈال بھی دیا گیا تھا۔

اپنے بیان میں کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ملک میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے کے لیے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے تاکہ ملکی صنعتوں اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here