اسٹاک ایکسچینج حملہ : شہید اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے فنڈ قائم

فنڈ کا مقصد جان پر کھیل کر بزدل دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے محسنوں کے خاندانوں کو تنہا نہ چھوڑنا اور انکی متواتر مالی مدد کرنا ہے ، ابتدائی طور پر فنڈ کا مالی حجم دس کروڑ روپے ہے جس میں اضافے کا امکان ہے

689

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونےوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے ایک کروڑ روپے سے امدادی فنڈ قائم کردیا۔

اس حوالے سے بیان میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کہنا تھا کہ فی الحال اس فنڈ کا مالی حجم ایک کروڑ روپے ہے مگر اس میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ ایکسچینج انتظامیہ اس حوالے سے مدد کے خواہشمند بروکروں، کمپنیوں اور اداروں کیساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔

مزید برآں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا عملہ اور ڈائریکٹرز ذاتی حیثیت میں بھی اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، چاروں حملہ آور ہلاک

حکومت کا ٹڈیوں کو پکڑ کر کھاد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے عوام کی نگرانی کا پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کے قیام کا مقصد ماتثرہ خاندانوں کو تواتر کیساتھ مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ انھیں مالی پرییشانی سے بچایا جاسکے۔

مزید برآں پاکستان اسٹاک ایکسچینج دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے گارڈز کو انکی صحت یابی اور دوبارہ ڈیوٹی سنبھالنے تک تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ 29 جون 2020 کو صبح دس بج کر دو منٹ پر چار دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا جسے سییکورٹی فورسز نے 8 منٹوں کی کاروائی کے بعد ناکام بنادیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے دو سیکیورٹی گارڈز اور سندھ پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچستان کی علیحدگی کے لیے کام کرنے والی مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی۔

دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث یہ تنظیم دو سال پہلے کراچی میں ہی چینی قونصل خانے پر بھی ناکام حملہ کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here