کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 40 ہزار کے قومی پرائز بانڈز کی تبدیلی کے لیے ڈیڈلائن میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ قومی پرائز بانڈز کی تبدیلی میں توسیع فنانس ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے بعد کی گئی، یہ نوٹی فکیشن 30 جون کو جاری کیا گیا تھا۔ اسی لیے سٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کو 31 دسمبر تک 40 ہزار کے قومی پرائز بانڈز کی تبدیلی کو قبول کرنے کی تاکید کی گئی۔
مرکزی بینک نے زور دیا کہ متعلقہ بانڈز کے عوض رقم کی وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بانڈ ہولڈرز کو اسکے علاوہ بانڈز کو پریمیم پرائز بانڈ، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ یا پھر بینک اکاؤنٹ میں اتنی مالیت کی وصولی کے تین آپشنز دیے گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ہیڈآفسز کو 31 دسمبر تک ہر برانچ یا ریجنل آفس میں ظاہری طور پر رکھے گئے پرائز بانڈز کی تفصیلات کی ضروت ہو گی اور یہ کمرشل بینک مرکزی بینک کے بی ایس سی ڈیپارٹمنٹ میں 2 جنوری 2021 تک رپورٹ کرنے کے مجاز ہوں گے۔
رواں سال فروری میں سٹیٹ بینک نے مذکورہ پرائز بانڈز کی تبدیلی کی ڈیڈلائن 31 مارچ تک مقرر کی تھی۔
40 ہزار کے بانڈز آٹھ کیٹیگریز میں سب سے زیادہ مالیت کے ہیں اور یہ 2017 میں متعارف کرائے گئے تھے۔حکومت نے ٹیکس چوری روکنے اور کالے دھن کو سفید کرنے کے حوالے سے پریمیم پرائز بانڈز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔