پاکستان نے چینی بنکوں سے 1.3 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرلیا

اس سے پہلے 24 جون کو ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر بطور قرض دیے گئے، 23 جون سے ابتک 3 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے جاچکے ہیں۔

757

کراچی : پاکستان نے چین سے مزید 1.3 ارب  ڈالر کا قرضہ حاصل کرلیا۔ مرکزی بنک نے چینی بنکوں سے لیے گئے اس قرضے کے وصول ہونے کی خبر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ” اسٹیٹ بنک کو چین کی جانب سے حکومت پاکستان کو قرض کے طور پر دیے جانے والے 1.3 ارب ڈالر وصول ہوگئے ہیں جس کے بعد 23 جون سے ابتک وصول ہونے والے  قرضوں کا حجم تین ارب ڈالر ہوگیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے :

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مالیاتی اداروں سے 1.5 ارب ڈالرموصول

کورونا کے باعث قرض ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کی بچت ہوگی؟

24 جون کو اسٹیٹ بنک کو ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے 500, 500 ملین ڈالر جو کہ مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر بنتے ہیں وصول ہوئے۔ دونوں بین الاقوامی بنکوں کی جانب سے یہ قرض کورونا وبا کے تناظر میں دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here