پٹرول بحران ، اوگرا کی جانب سے مزید تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر جرمانے عائد

پٹرول بحران کے دنوں میں تینوں نجی کمپنیوں کو لائسنس کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر بھاری جُرمانے عائد، مصنوعی بحران کے نتیجے میں شروع ہونے والی کاروائی میں سزا پانے والی کمپنیوں کی تعداد نو ہوگئی

948

اسلام آباد : ملک میں  پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہونے پر اوگرا کی تحقیقات اور کاروائیاں جاری، مزید تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر جُرمانے عائد کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 11جون کو بائیکو، اکسر اور بی ای  انرجی کو پٹرول کی قلت کے دنوں میں شو کاز نوٹسز بھجوائے تھے اور چوبیس گھنٹوں میں جواب طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

پٹرول بحران کیوں پیدا ہوا ؟ ندیم بابر کی بریفنگ، کابینہ کا عدم اطمینان، ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ

تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے کا پلان تیار

ان کمپنیوں کو یہ شو کاز نوٹسز لائسنس کی خلاف ورزی پر بھجوائے گئے تھے جس کے جواب پر مطمئن نہ ہونے پر ان پر فی کس پچاس لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے اوگرا نے ملک میں پٹرول کا بحران پیدا ہونے پر چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو چار کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here