پاکستان میں پہلے آن شور ایل این جی ٹرمینل کے کراچی میں قیام کی منصوبہ بندی

676

اسلام آباد: اینگرو کارپوریشن اور ووپاک ایل این جی ہولڈنگ بی وی کی جوائنٹ وینچر ایلینجی ٹرمینل پاکستان لمیٹد (ای ٹی پی ایل) پاکستان میں پہلے آن شور ایل این جی ٹرمینل کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مائع قدرتی گیس ایل این جی کو ذخیرہ اور ری گیسی فی کیشن کا پہلا آن شور ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی میں قائم کیا جائے گا۔

ٹرمینیل کی تعمیر سے ملک میں ایک نئے بزنس ماڈل کا اجرا ہو گا اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ای ٹی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یوسف صدیقی نے کہا ہے کہ آن شور ایل این جی ٹرمینل کی سٹوریج کی استعداد 4 لاکھ 80 ہزار کیوبک میٹر ہو گی جبکہ ری گیسی فی کیشن کی استعداد 12 ہزار ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا پہلا آن لائن شور ایل این جی ٹرمینل 2023ء میں کمرشل آپریشنز کا آغاز کردے گا۔ مقامی و بین الاقوامی ایل این جی سپلائرز، پاکستانی گیس مارکیٹ کے شرکاء اور دیگر صعنتوں کی توجہ سرمایہ کاری کی جانب مبذول کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب 2015ء میں ملک کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا تھا تو ہم نے اینگرو ایلینجی ٹرمینل لمیٹڈ (ای ای ٹی ایل) قائم کیا تھا جو پاکستان میں ایل این جی درآمد کرنے کے لئے پہلا فوٹنگ ٹرمینل تھا جس کو تیز ترین بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ای ای ٹی ایل پاکستان میں قدرتی گیس کی 15 فیصد یومیہ طلب کو پورا کر رہا ہے۔ ٹرمینل کے ذریعے ایل این جی کی ری گیسی فی کیشن سے ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here