مالی سال 2019-20ء: کورونا کے باوجود ادویات کی درآمدات میں 12 فیصد کمی

938
ID:49490861

اسلام آباد: مالی سال 2019-20ء کے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں 12.17 فیصد کمی آئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020ء کے جولائی تا مئی کے دوران 885.933 ملین ڈالر مالیت کی ادویات بیرون ملک سے منگوائی گئیں جبکہ مالی سال 2019ء میں اسی عرصے میں 1008.668 ملین ڈالر کی طبی مصنوعات کی درآمدات کی گئیں تھیں۔

مقدار کے اعتبار سے پاکستان نے زیرِ جائزہ عرصے کے دوران 19257 میٹرک ٹن کی طبی درآمدات کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 21153 میٹرک ٹن کی درآمدات کی تھیں، اس طرح مذکورہ درآمدات میں 8.96 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیے:

تیل کی درآمدات میں مئی کے دوران 73.55 فیصد کمی

برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستان کی ’مینگو ڈپلومیسی‘

مئی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 36.5 فیصد کمی

اس دوران سالانہ اعتبار سے مئی 2020ء کے دوران طبی مصنوعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مئی 2020 کے دوران 54.911 ملین ڈالر جبکہ مئی 2019 میں 79.316 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

ماہانہ اعتبار سے مئی 2020 میں طبی مصنوعات کی درآمدات میں 26.12 فیصد کمی آئی جبکہ اپریل 2020 میں مذکورہ درآمدات 74.326 ملین ڈالر دیکھی گئی تھیں۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مالی سال 2020 کے پہلے 11 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں واضح طور پر 27.75 فیصد کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں سال برآمدات میں 6.85 فیصد سے 19.801 ارب ڈالر کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی دوران یہ برآمدات 21.256 ارب ڈالر رہی تھیں۔ دوسری جانب ملکی درآمدات میں گزشتہ سال سے 18.93 فیصد یعنی 50.410 ارب ڈالر سے کم ہوکر زیرِ جائزہ عرصے کے دوران یہ درآمدات 40.866 ارب ڈالر دیکھی گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here