قلت سے بچنے کے لیے حکومت کا 14 لاکھ ٹن مہنگی گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

ملک میں رواں برس گندم کے دو کروڑ 73 لاکھ ٹن پیداواری ہدف کے مقابلے میں صرف دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی، پیداواری کمی کو پورا کرنے اور قلت سے بچنے کے لیے حکومت نے گندم کی درآمد کےآپشنز پر غور شروع کردیا

844

اسلام آباد : ملک میں گندم کا دو کروڑ 73 لاکھ ٹن کا پیداواری ہدف پورا کرنے اور ملکی ضروریات کے پیش نظر حکومت کا 14 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ۔

یہ گندم  1 ہزار 929 روپے فی من کے حساب سے درآمد کی جائے گی جبکہ مقامی طور پر پنجاب میں گندم کی قیمت پنجاب میں 1460 سے 1600 اور سندھ میں 1450 سے 1550 تک ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹڈی دل کا حملہ نیا مگر گندم کا بحران تو نیا نہیں!

موسمیاتی تبدیلیوں کا وار، خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوارمیں کمی، غذائی بحران کا خدشہ

اس سے پہلے 22 جون کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے وزارت خوراک کو پرائیویٹ سیکڑ کے ذریعے گندم کی درآمد کے معاشی اثرات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

22 جون کے نرخوں کے مطابق امریکا اور کینیڈا سے سرخ گندم کی درآمد 212 ڈالر جبکہ کالے پانیوں کے ممالک سے اسکی درآمد 198 ڈالر فی ٹن میں پڑے گی۔

اس لحاظ سے امریکہ اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی گندم فی من 1 ہزار 929 روپے جبکہ کالے پانیوں کے ممالک سے منگوائی جانے والی گندم 1 ہزار 694 روپے فی من میں پڑے گی۔

پرافٹ اردو کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق  رواں برس ملک میں دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن گندم پیدا ہوئی جو کہ ہدف سے 14 لاکھ ٹن کم ہے اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here