عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن ’الامل‘ خلائی مرکز سے 15 جولائی کو روانہ کیا جائے گا

630

دبئی: متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن ’الامل‘ جاپانی خلائی مرکز سے رواں سال 15 جولائی کو روانہ کیا جائے گا۔

جرمن ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اماراتی خلائی مشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر سارہ الامیری نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے اثرات دور رس ہوں گے جس سے حاصل ہونے والی معلومات کئی برسوں تک مفید ہوں گی۔

سارہ الامیری نے بتایا کہ اس مشن کے ذریعے مریخ پر موسمیاتی تبدیلیوں کی تصاویر لی جائیں گی جس کے لیے تین طرح کے آلات بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خلائی مشن میں ’انفراریڈ سپیکٹرومیٹر‘ نصب ہے جو مریخ میں کرہ ہوائی کی نچلی سطح کی پیمائش کرنے کے علاوہ وہاں کی درجہ حرارت کا مطالعہ کرے گا۔

اس کے علاوہ ایک انتہائی جدید ترین کیمرہ مریخ پر اوزن کی تہہ کی تصاویر بنائے گا جبکہ الٹراوائلٹ سپیکٹرومیٹر کے ذریعے 43 کلومیٹر دور سے مریخ کی سطح پر موجود آکسیجن اور ہائیڈروجن کو ناپا جائے گا۔

الامیری نے مزید بتایا کہ مشن 15 جولائی کو جاپانی خلائی مرکز سے روانہ ہو گا جب کہ اس کی واپسی فروری 2021ء میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here