1124 میگا واٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے کے معاہدہ پر دستخط

782

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں 1124 میگا واٹ کے سہ فریقی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب  اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت چینی سفیر یاؤجنگ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان منصوبے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

وزیراعظم نے منصوبے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے آزاد جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کی کافی صلاحیت موجود ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، کسی بھی پراجیکٹ میں ڈھائی ارب ڈالر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی سہ فریقی دستخط کی تقریب تاریخی دن ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عاصم باجوہ نے کہا کہ ایک خودمختار بجلی پروڈیوسر (آئی پی پی) میں 2.4 ارب امریکی ڈالر کی بجلی کے شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری عمل میں لائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سی پیک پروجیکٹس کو تیز کرنے کی واضح سمت کے ساتھ ، تمام سٹیک ہولڈرز نے اس دن کے لئے سخت محنت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here