گوگل میڈیا گروپس کو مواد استعمال کرنے کے بدلے ادائیگی کرے گا

635

برسلز: ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی اور سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا، برازیل اور جرمنی میں کچھ میڈیا گروپس کو اعلٰی معیار کے مواد مہیا کرنے کے بدلے ادائیگی کرے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کے نائب صدر برائے نیوز بریڈ بینڈر نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہم اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے خبر کے تجربے کے لئے پبلشروں کو اعلی معیار کے مواد کے لئے ادائیگی کے لئے لائسنسنگ پروگرام کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ہم دنیا بھر کے متعدد ممالک میں میڈیا اداروں کے ساتھ کام شروع کرتے ہوئے پبلشر کی سائٹ پر واجب الادا مضامین پڑھنے کے لئے صارفین کی مفت رسائی پر ادائیگی کی پیش کش کریں گے۔

واضع رہے کہ فرانس کی مسابقتی اتھارٹی نے اپریل میں گوگل کو فرانسیسی پبلشروں کو ان کے مواد کو استعمال کرنے کے لئے ادائیگی کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے کہا تھا کہ وہ کمپنی اور فیس بک کو مقامی میڈیا گروپس کے ساتھ اشتہاری محصولات بانٹنے پر مجبور کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here