اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے اور ترقیاتی پالیسی سے متعلق معاونت کے ضمن میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی طرف 1.5 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
ٹویٹر پرجاری پیغام میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس غیر متوقع مشکل اورغیر یقینی وقت میں ضروری معاونت کی فراہمی پر اپنے ترقیاتی شراکت داروں کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاونت کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔