مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران موٹرسائیکلز، رکشوں کی فروخت میں 25.7 فیصد کمی

750

اسلام آباد: مالی سال 2019-2020 کے پہلے 11 ماہ کے دوران موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں 25.72 فیصد کمی آئی ہے۔ 

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 میں مئی سے جولائی کے دوران 1221943 موٹرسائیکلز اور رکشوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال 2019 کے مقابلے میں مذکورہ فروخت 1645229 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ مالی سال میں زیرِ جائزہ عرصے کے دوران ہنڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 23.81 فیصد کی کمی آئی ، جو 1028945 یونٹس سے کم ہو کر 783863 یونٹس ہو گئی ہے جبکہ سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت 21549 یونٹس سے کم ہو کر 16145 یونٹس ہو گئی ہے، اس طرح مذکورہ کمپنی کی فروخت میں 25.07 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بائیکس، تھری وہیلرز کی فروخت میں 12.3 فیصد کمی

اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 17.21 فیصد (مالی سال 2019 کے 11 ماہ کے دوران 21973 یونٹس سے کم ہو کر 18191 یونٹس)، راوی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 56.55 فیصد (24220 یونٹس سے کم ہو کر 10522 یونٹس)، یونائیٹڈ آٹوموٹرسائیکلز کی فروخت میں 23.42 فیصد (339311 یونٹس سے کم ہو کر 259828 یونٹس) جبکہ روڈ پرنس موٹرسائیکلز کی فروخت میں 34.99 فیصد (149036 یونٹس سے کم ہو کر 96883 یونٹس) کی کمی آئی ہے۔

اس دوران روڈ پرنس رکشے کی فروخت میں زیرِ جائزہ عرصے کے دوران 20.30 فیصد (10784 یونٹس سے کم ہو کر 8594 یونٹس)، سازگار رکشے کی فروخت میں 30.50 فیصد (14425 یونٹس سے کم ہو کر 10025 یونٹس)، چنگچی رکشے کی فروخت میں 43.09 فیصد (20405 یونٹس سے کم ہو کر 11611 یونٹس) جبکہ یونائیٹڈ رکشے کی فروخت میں 51.76 فیصد (11104 یونٹس سے کم ہو کر 5356 یونٹس) کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here