کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پالیسی ریٹ میں مزید ایک فیصد کمی کردی جس کے بعد میں پاکستان میں شرح سود سات فیصد پر آ گئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث پیدا شدہ معاشی حالات کی وجہ سے تین ماہ کے دوران شرح سود میں پانچویں بار کمی کی گئی ہے۔
16 اپریل کو سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی شرح سود 9 فیصد ہو گئی تھی۔
اس کے بعد مئی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی جس کے بعد شرح سود 8 فیصد ہو گئی تھی۔
مارچ سے اب تک سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 6.25 فیصد کی کمی کی جا چکی ہے۔