آئی ایم ایف نے رواں اور آئندہ برس کیلئے پاکستان کی شرح نمو کے تخمینہ میں کمی کر دی

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے رواں برس ملک کی شرح نمو 1.5 کے بجائے 0.4 فیصد ہوگی جبکہ ملک کی معیشت مہلک وائرس کے اثرات سے اگلے برس بھی پوری طرح نہیں نکل سکے گی اوراسی سبب 2021 میں شرح نمو 2 فیصد کے بجائے ایک فیصد ہوگی

671

اسلام آباد: کورونا وائرس کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف )  نے مالی سال 2021ء کے لیے پاکستان کی شرح نمو کے اندازے میں 50 فیصد کمی کر دی۔

اس سے پہلے آئی ایم ایف نے مالی سال 2020ء میں پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد اور مالی سال 2021ء میں 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی رواں برس کی شرح نموکے اندازے پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے یہ منفی 0.4 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

مزید برآں آئی ایم ایف نے رواں برس عالمی شرح نمو بھی منفی 4.9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے جو کہ اس کے اپریل کے اندازے سے 1.9 فیصد کم ہے ۔

تاہم ادارے نے 2021 میں عالمی معیشت کے 5.4 فیصد ریکورکرنےکی خبر دی ہے جو کہ اس کے اپریل کے اندازے سے 0.4 فیصد کم ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کے 2021 میں اشیاء کی کھپت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

مزید برآں ادارے کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مختلف شعبہ جات میں تعاون جاری رہنا چاہیے اور وہ ممالک جو صحت کے شعبے میں مالی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں اور فنڈز کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں انہیں لیکویڈیٹی کی مد میں مدد فراہم کرنی چاہیے چاہے ایسا قرضوں پر ریلیف کی صورت میں ہی کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here