کورونا کے علاج میں معاون ریمڈیسوئیر کی ملک میں دستیابی کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

ریمڈیسوئیرکورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے، حکومت نے دوا کی ملک میں تیاری اور اسکی درآمد کے لیے لائسنس اور لیٹر جاری کردیے

810

اسلام آباد : حکومت نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون دوا ریمڈیسوئیر کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دے دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یہ چھوٹ ریمڈیسوئیر کے سو ملی گرام کے انجکشن اور اینجیکٹ ایبل سلوشن پر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کے باعث قرض ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کی بچت ہوگی؟

چین پاکستانی ماربل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک

کورونا کی دوا کی پاکستان کو فراہمی کے لیے سرل کا بنگلہ دیشی دوا ساز ادارے سے معاہدہ

گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے کورونا وائرس کے علاج اور اس سے تحفظ میں استعمال ہونے والے متعدد طبی آلات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ دی تھی۔ ان آلات میں کورونا کی تشخیص کرنے والے پی سی آر سسٹم اور کٹس سینٹری فیوج مشینیں اور آکسیجن ریکوری کٹس شامل ہیں۔

ان آلات کی درآمد پر دی جانے والی چھوٹ 30 ستمبر 2020 تک کے لیے ہے۔

اُدھر مشیر صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ملک میں ریمڈیسوئیر کی دستیابی یقینی بنانے کے لے اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس دوا کو بنانے والے ادارے کو اس کی درآمد کے لیےلیٹرجاری کر دیے گئے ہیں۔

انکا مزید بتانا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریمڈیسوئیر کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے دو درآمدکنندگان اور 14 مقامی دوا ساز ادروں کو اسکی تیاری اور درآمد کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here