پاکستان کو خلیجی ممالک سے 53 فیصد سے زائد ترسیلات زر موصول 

529

اسلام آباد:  پاکستان مجموعی ترسیلات زر کا 93 فیصد حصہ 10 ممالک سے وصول کرتا ہے۔ خلیجی ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حصہ 53 فیصد سے زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجے والے ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت اور بحرین سمیت دیگر خلیجی ممالک شامل ہیں۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق کہ کووڈ۔19 کے باعث عالمی سطح پر کاروباری مندی کی وجہ سے ترسیلات زر کی وصولی میں کمی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران امریکا اور برطانیہ کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں بالترتیب 4.8 اور 2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے خلیجی ریاستوں کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here