پاکستان میں یورو فائیو پٹرول اور ڈیزل کی جلد دستیابی کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور ڈیزل کے معیار کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، اقدام نہ اُٹھائے جانے کی صورت میں تین سال میں ملکی ریفائنریاں بند ہونے کے خدشے کا اظہار

887

اسلام آباد: حکومت کا ملک میں یورو فائیو معیارکا پٹرول اور ڈیزل متعارف کروانے کا فیصلہ ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے باضابطہ منظوری گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جس کا مقصد ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے معیار کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

اس وقت ملک میں ملنے والا پٹرول اور ڈیزل یورو ٹو معیار کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کے علاج میں معاون ریمڈیسوئیر کی ملک میں دستیابی کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

پٹرول بحران : تحقیقات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی ذمہ دار قرار

تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے کا پلان تیار

ڈیزل اور پٹرول کے معیار میں بہتری لانے کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ معیار تبدیل نہیں کیا جاتا تو اگلے تین سال میں ملک کی آئل ریفائنریاں بند ہوجائیں گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ماحول کو گلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچانا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here